تکافل پاکستان کی تاریخ تعارف، وژن، مشن اور امنگ
تعارف
تکافل پاکستان لمیٹڈ کی بنیاد جون 2006 میں 300ملین روپے کے منظور شدہ سرمایہ کے ساتھ کراچی میں رکھی گئی۔ کمپنی کا کل سرمایہ کمپنی میں شریک مقامی اور بین الاقوامی شرکاء کی طرف سے اداشدہ ہے۔ کمپنی اپنے ممتاز شریعہ ایڈوائزر کی زیر نگرانی جنرل تکافل کی تمام اقسام بشمول پراپرٹی، مرین، موٹرز، ہیلتھ وغیرہ کی رسک انڈر رائٹنگ کی مجا ز ہے۔ مزید برآں کمپنی نے بین الاقوامی ری تکافل کمپنیوں سے ری تکافل کی سہولت بھی حاصل کر رکھی ہے جس کی بناء پر کمپنی وسیع انفراسٹرکچرز پر مبنی پروجیکٹس، خصوصی نوعیت کے رسک، اسلامک بینکوں اور بڑی تجارتی کمپنیوں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئےبلینکٹ کور فراہم کرنے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ کمپنی کا ہیڈ آفس کراچی میں جبکہ اسکی تین شاخیں لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں واقع ہے ۔
تکافل پاکستان لمیٹڈ تکافل انڈسٹری کی قیادت کرنے کا عزم رکھتی ہے اس یقین دھانی کے ساتھ کہ اسکے تمام معاملات سود سے پاک اور شریعت اسلامیہ کے اصول و ضوابط سے ہم آہنگ ہوں گے۔ اسی بناء پر کمپنی ایک منفرد اور جداگانہ انداز میں سال بھر کے اخراجات منہا کرنے کے بعد بچ جانے والے وقف فنڈ کو شرکاء تکافل کے درمیان ان کے دیئے گئے عطیات کے تناسب سے تقسیم کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔
تکافل پاکستان لمیٹڈ کی منیجمنٹ تکافل کے عمومی معاملات کے انتظام و انصرام کی ذمہ دار ہے اور اس ذمہ داری کی ادائیگی کے عوض کنٹری بیوشن کے مجموعے کا 40 فیصد بطور وکالہ فیس وصول کرتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ کمپنی وقف فنڈ میں موجود پیسے کی بطور مضارب سرمایہ کاری بھی کرتی ہے اور نفع کی صورت میں منافع کا 25 فیصد بطور مضاربہ شیئر کے حاصل کرتی ہے۔
ریٹنگ: تکافل پاکستان لمیٹڈ کو
JCR-VIS
کی طرف سے
BBB+
کا درجہ مستحکم
(Stable)
شناخت کے ساتھ دیا گیا ہے۔ اس وقت تکافل کمپنیوں میں یہ واحد کمپنی ہے جس کو بشمول چند انشورنس کمپنیوں کے
A
ریٹنگ دی گئی ہے۔