Whatis Takaful | Takaful Pakistan Limited
تکافل" عربی زبان کا لفظ ہے جو "کفالت" سے نکلا ہے، اور کفالت ضمانت اور دیکھ بھال کو کہتے ہیں، جب یہ باب تفاعل میں گیا، تو اس میں شرکت کے معنی آگئے، لہٰذا اب تکافل کے معنی ہوئے "باہم ایک دوسرے کا ضامن بننا" یا "باہم ایک دوسرے کی دیکھ بھال کرنا"۔ تکافل کی بنیاد بھائی چارہ، امدادِ باہمی اور تبرع کے نظریہ پر ہے، جو شریعت کی نظر میں پسندیدہ ہے۔ دورِجدید میں تکافل کو روایتی انشورنس کے متبادل اسلامی نظام کے طور پر بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ اس نظام میں تمام شرکاء باہم رسک شیئرکرتے ہیں۔ اور اس طرح شرکاء باہمی امداد و بھائی چارہ کے اس طریقہ سے مقررہ اصول و ضوابط کے تحت ممکنہ مالی اثرات سے محفوظ رہتے ہیں۔

تکافل پاکستان بغیر کسی وقت کی قید کے تکافل کے فوائد کو سرحدوں و حدود سے باہر پھیلانا

تکافل کو مروجہ انشورنس کے قابل عمل متبادل کے طور پر پیش کرنا
جامعیت، معیاری خدمات اور کاروباری اخلاقیاتکی پاسداری کے اعتبار سے اپنے شرکاء کیلئے اولین ترجیح والا برانڈ بننا
تکافل پاکستان لمیٹڈ کو شیئر ہولڈرز کیلئے قیمتی اثاثہ بنانا
اپنے ملازمین کیلئےپسندیدہ ادارہ کی حیثیت اختیار کرنا جہاں ان کی خودشناسی اور ترقی کے منازل طے کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے
مثبت اور فعال انداز میں معاشرہ کی بہتری کیلئے بڑے پیمانے پر کام کرنا اور اپنے ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانا
مروجہ انشورنس انڈسٹری کیلئے مثالی حیثیت اختیار کرناجس کے نتیجہ میں انڈسٹری شریعت سے مطابقت رکھنے والے تکافل ماڈل میں اپنے آپ کو ڈھال لے