Home Takaful | Takaful Pakistan Limited | Shariah Insurance Pakistan

فائر کمپری ھینسیو تکافل

ایک چھوٹی مشینری سے لیکر کر ایک بڑے حجم کی عمارت ہمیشہ خطرات کی زد میں ہوتی ہے۔ یہ خطرات آگ، زلزلہ، سیلاب و طوفان ، دھماکہ، ڈاکہ و چوری میں سے کوئی ایک ہو سکتا ہے جو کہ آپ کی سالہا سال کی محنت کو چند لمحوں میں ختم کر سکتا ہے۔ ایسے کسی حادثے کی صورت میں آپ کو ایک مددگار کی ضرورت پیش آسکتی ہے جس کی قوت و صلاحیت پر آپ کو بھروسہ ہو- یہی حیثیت ہماری یعنی تکافل پاکستان کی ہے۔ تکافل پاکستان ہی آپ کو ایک جامع اور مناسب قیمت کی فائر پالیسی مہیا کرتا ہے جو کہ آپ کو آگ اور اس سے متعلقہ خطرات سے شرعی اصولوں کے مطابق تحفظ فراہم کرتی ہے۔

 

کوریج

آپ کی ملکیت میں موجود اشیاء کو قدرتی آفات و دیگر خطرات سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہم درج ذیل اضافی کوریج بھی مہیا کرتے ہیں:

  • کسی نوعیت کا دھماکہ
  • ہنگاموں اور ہڑتال سے ہونے والے نقصانات
  • بد نیتی پر مبنی ارادی نقصانات
  • گاڑیوں سے ہونے والے نقصانات
  • ہوائی جہاز سے ہونے والے نقصانات
  • زلزلہ، آگ اور جھٹکوں سے ہونے والے نقصانات
  • موسمی تغیرات سے ہونے والے نقصانات
  • ڈاکہ زنی و نقب زنی سے ہونے والے نقصانات
  • رات کے کام سے ہونے والے نقصانات
  • الیکٹرکل کلاز بی

کنٹریبیوشن کی شرح

ہم مختلف عوامل مثلا خطرات کے امکانات، طریقہ کار کی نوعیت، تعمیر کا معیار اور دیگر عوامل کو پیش نظر رکھ کر منصفانہ شرح کا کنٹریبیوشن لیتے ہیں۔

 

ہاؤس ہولڈ/گھریلو سامان کی کمپری ھینسیوتکافل

یہ پالیسی خاص طور پر گھر اور گھریلو سامان (بشمول جواہرات و نقدی) کو لاحق خطرات سے تحفظ کیلئے وضع کردہ ہے۔ جو کہ آگ، زلزلہ، دھماکہ، آسمانی بجلی، سیلاب، طوفان، ڈاکہ زنی، پائپ کے پھٹنے، جہاز کے گرنے، شیشے کے ٹوٹنے وغیرہ کی صورت میں واقع ہو سکتے ہیں۔ اس پالیسی میں توسیع کرکے ذاتی حادثات، کرایہ کے نقصانات، ورک مین کمپنسیشن ایکٹ کے تحت ذمہ داریوں، تھرڈ پارٹی پراپڑٹی ڈمیج سے متعلق قانونی ذمہ داریوں اور /یا جسمانی نقصانات، ذاتی کاغذات وغیرہ کو بھی اس پالیسی کے تحت تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے۔