Fire Allied Perils | Takaful Pakistan Limited | Shariah Insurance Pakistan
 

آگ اور اس سے منسلکہ خطرات کی تکافل

یہ پالیسی بنیادی ملکیتی تکافل فراہم کرتی ہے جو کہ پالیسی ہولڈر کے اثاثہ جات مثلا عمارتیں، مشینری، اسٹاک، خام مال اور دیگر اشیاء کو پالیسی ہولڈر کی بیان کردہ مخصوص احاطہ میں تحفظ فراہم کرتی ہے۔ آگ لگنے ، ہنگامے و ہڑتال ہونے ، موسم کے متغیر ہونے، زلزلہ اور جھٹکے آنے ، ہوائی جہاز ، مشکوک دانستہ سرگرمیوں اور گاڑی کے ٹکرانے سے ہونے والے خطرات اس پالیسی کے تحت کور کئے جاتے ہیں۔

 

شاپ آنر(مالک دکان) تکافل

یہ پالیسی آپ کی دکان کی عمارت اور اس میں موجود سامان کو مختلف خطرات سے تحفظ فراہم کرتی ہے جیسے کہ آگ لگنا، ہڑتال ہونا، تخریب کاری، دھماکہ، موسمی خطرات، ہوائی جہاز سے ہونے والے نقصانات، کسی حادثہ کے بلواسطہ نقصانات، چوری و نقب زنی وغیرہ۔ یہ پالیسی کچھ مزید خطرات کی کوریج بھی فراہم کرتی ہے مثلا سیف، کاؤنٹر و دراز میں موجود نقدی ، کرایہ کے نقصانات میں، پرسنل ایکسیڈنٹ اور علاج معالجہ کے اخراجات وغیرہ۔

 

فائر کونسیکونشل لاس (آگ سے بلواسطہ نقصانات )تکافل

ایک مادی نقصان جو کہ فائر اور الائیڈ پیرل کی پالیسی کے تحت کور ہو، کئی بلواسطہ نقصانات مثلا کاروباری سرگرمیوں کی بندش وغیرہ کا باعث بن کر ممبر کیلئے بڑے نقصان کا ذریعہ بنتا ہے۔ ہماری فائر کونسیکونشل لاس کی پالیسی ایسے نقصانات سے بچاؤکا ذریعہ ہے۔ یہ پالیسی منافع کے نقصانات، کام کی لاگت میں اضافہ، کام کی معطلی کے خرچے، معطلی کے دورانیہ کےاور ھیڈز وغیرہ کو کور کرتی ہے بشرطیکہ اس نقصان کے وقوع کے وقت فائر کی پالیسی اس مادی شئ مثلا عمارت یا مشین کے حق میں مؤثر ہو۔