Corporate Health | Takaful Pakistan Limited | Shariah Insurance Pakistan

تکافل پاکستان لمیٹڈ- آپ کا خیال رکھے ، اسلامی اصولوں کے مطابق

ملازمین کو طبی سہولیات فراہم کرنا عام طور پر بہت مہنگا اور مشکل کام ہے۔ تکافل پاکستان لمیٹڈ کی کارپوریٹ ہیلتھ کیئر سلوشن (CHS)کی سہولت شرکاء تکافل کو معیاری علاج کی فراہمی یقینی بناتی ہے۔ اسلامی اصولوں پر مبنی صحت کی نگہداشت کے مربوط نظام کے نفاذ سے علاج کی لاگت میں کمی، ملازمین کی انتہائی حوصلہ افزائی، کاروبار کی پیداوار میں مزید اضافہ کے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ تکافل پاکستان لمیٹڈ کے پاس ہر نوعیت و حجم (25 افراد سے لے کر 5لاکھ افراد تک کیلئے)کے ادارے کیلئے قابل عمل حل موجود ہے۔ ہماری پیشکش کی خصوصیات درج ذیل ہیں:

 

شریعت سے ہم آہنگ صحت کی نگہداشت کی ایسی پالیسی جو کہ کسٹمر کی دسترس میں اور اسکی ضرورت کے مطابق ہے
معیاری سہولت کے خواہشمند شرکاء تکافل کیلئے ان کی حسب ضرورت تبدیلی کے قابل پالیسی
شرکاء تکافل کی ضرورت کے مطابق کوریج کی حد-انفرادی کوریج کی کم از کم حد 25 ہزار روپے سالانہ سے لے کر 5 لاکھ روپے اور اس سے بھی زیادہ
TPL CHS کارڈ کے حامل ہونے کی صورت میں سال کے 365 دن اور دن کے 24 گھنٹے ہاٹ لائن نمبر 8228212-0302 پر ذاکٹرز کے پینل سے رابطے اور راہنمائی کی سہولت
TPL CHS کارڈ آپ کو ہمارے معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے والے ھاسپٹل نیٹ ورک سےCredit Facilityکےتحت علاج کروانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔علاج کے بعد کمپنی آپ کے نمائندے کی حیثیت سے ھاسپٹل سے براہ راست کلیم سیٹلمنٹ کرتی ہے۔
ہماری میڈیکل ٹیم نیٹ ورک ھاسپٹل کی طرف سے فراہم کردہ علاج پر نہ صرف نظر رکھتی ہے بلکہ طریقہ علاج کے سلسلے میں ڈاکٹرز سے براہ راست رابطے میں بھی رہتی ہے۔
کارپوریٹ کلائنٹس کیلئے ملک گیر سطح پر بغیر ہاسپٹلائزیشن کے حادثاتی ہنگامی حالت و خصوصی تشخیص کی کوریج کی سہولت
ملک بھر میں 100 ھسپتالوں کے نیٹ ورک کے ساتھ آپ اور آپ کے ملازمین کو معیاری طبی سہولیات کی ہر وقت اور ہر جگہ یقینی فراہمی
آخری بات، ہمارے خصوصی طریقہ کار کے تحت سال کے آخر میں سر پلس کی موجود گی کی صورت میں شرکاء تکافل کے درمیان اسکی تقسیم

کسی بھی قسم کی مدد یا ہمارے نمائندے سے ملاقات کیلئے 111-875-111 (Ext. 143/149) پر کال کریں یا health@takaful.com.pk پرہمیں ای میل کریں