Corporate | Takaful Pakistan Limited | Shariah Insurance Pakistan

بے مثال و تجربہ کار قیادت کے ساتھ ایک نیا تکافل برینڈ – انشورنس انڈسٹری میں قائدانہ کردار ادا کرنے کیلئے تیار بورڈ آف ڈائریکٹرز

Mr. Salim Habib Godil

انشورنس/تکافل انڈسٹری کے قابل اعتماد و قابل بھروسہ فرد جن کا ایک سرکردہ و معروف انشورنس کمپنی کے ساتھ 27 سالوں پر محیط بصیرت افروز و کامیاب تعلق رہا، جہاں انھوں نے مختلف النوع انتظامی شعبہ جات بشمول انشورنس سیل، مارکیٹنگ، کسٹمر سروس، ایگزیکٹیو لیول کی حکمت عملی کی ترتیب، کارپوریٹ اکاؤنٹ منیجمنٹ ، رسک و کلیم منیجمنٹ میں خدمات انجام دیں ۔ان کی پہچان 1990 میں کمپنی میں پیغام رساں کی حیثیت سے شمولیت سے لےکر یکے بعد دیگرے ترقی کرتے ہوئے کئی اہم منیجمنٹ پوزیشنز پر براجمان ہونے کی نسبت سے ہے جو کہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد و بے مثال ہے۔ آپ مارچ 2018 سے تکافل پاکستان میں بطور ایم ڈی و سی ای او خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جناب رضوان حسین

منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او

Mr. Rizwan Hussain

جناب سلیم گوڈیل ایک معروف کاروباری شخصیت ہیں جو کہ ایک ایسے معتبر کاروباری ادارے کے مالک ہیں جو کہ 100ملین امریکی ڈالر مالیت کی کاروبار ی سرگرمیاں انجام دیتا ہے ۔ اسکے ساتھ ساتھ وہ پاکستان کی سب سے بڑی آٹو موٹیو ریٹیل بزنس (ٹویوٹا)، ٹرانسپورٹ (پرائیویٹ ٹیکسی آپریٹر)، ٹریول(پاکستان کی سب سے بڑی ٹریول ایجنسی)، ، کنسٹرکشن اور ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں بھی شراکت دار ہیں۔ آپ پاک لیموزین سروس، جو کہ اپنے برینڈ میٹرو ریڈیو کیب کے ساتھ ریڈیو کیب بزنس کی سرخیل ہے،کے چیئر مین ہیں ۔ سلیم گوڈیل صاحب پاکستان کی سب سے بڑی پرائیویٹ آرمڈ وہیکل بنانے والی کمپنی اسٹرائٹ پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ بھی بطور چیئر مین وابستہ ہیں ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کمپنیوں کا گروپ متنوع حیثیت اختیار کرکے ریئل اسٹیٹ، ٹریول، سیکورٹی سروسز اور مین پاور بزنس کے میدان میں مصروف عمل ہے۔

جناب سلیم حبیب گوڈیل

چیئرمین

Mr. Shahzad Habib Godil

انہوں نے منیجمنٹ سائنس میں کلارک یونیورسٹی میساچیوسٹس امریکہ سے2008 میں گریجویشن کی ہے جس کا اکثر حصہ بزنس منیجمنٹ اور کچھ حصہ معاشیات اور کاروباری انتظام و انصرام سے متعلق تھا۔آپ 2008 سے گروپ آف کمپنیز میں بطور ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔ آپ نے کاروبار کے مختلف شعبوں میں گروپ کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آپ درج ذیل کمپنیوں میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں: 1-ٹویوٹا سنٹرل/سوسائیٹی/شاہراہ فیصل۔ 2-پاک لیموزین سروسز۔ 3-اسٹرائٹ پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ۔ 4-میٹرو سیکورٹی سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ۔ 5-سینٹرل فسیلیٹیشن ایجنسی پرائیویٹ لمیٹڈ۔ 6-آٹو مال۔ 7-سینٹرل ڈیویلپرز اینڈ بلڈرز

جناب شہزاد حبیب گوڈیل

Mr. Syed Salman Hussain

آپ نے این ای ڈی یونیورسٹی کراچی سے مکینکل انجینئرنگ کی تعلیم اور بزنس میں ماسٹرز کی ڈگری کرانفیلڈ یونیورسٹی انگلینڈ سے حاصل کی ہے۔آپ پاکستان کی سب سے بڑی ٹریکنگ و فلیٹ منیجمنٹ کمپنی کےڈائریکٹر و سی ای او ہیں۔ آپ مک کینزی مڈل ایسٹ کے ساتھ منیجمنٹ کلسنٹنسی کا وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں جہاں آپ نے پورے خطے میں کئی سرکاری و پرائیویٹ اداروں کو منیجمنٹ کنسلٹنسی فراہم کی ۔اسی کے ساتھ آپ کو انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن اور ورلڈ بنک کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی حاصل ہے۔ آپ مزید کئی اداروں میں شراکت دار بھی ہیں جیسا کہ سیٹلائٹ وہیکل ٹریکنگ، رینٹ اے کار اور ایک پاکستانی فوڈ چین۔

جناب سید سلمان حسین

Mr. Ahmed Shuja Kidwai

احمد شجاع قدوائی صاحب کو سینئر منیجمنٹ پوزیشنز پر کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ آپ بطور سی ای او البرکہ بنک سے وابستہ ہیں جہاں آپ کاروباری یونٹس بشمول کارپوریٹ و انوسٹمنٹ، ریٹیل کمرشل و کنزیومر بینکنگ، ٹریژری و فائنانشل انسٹیٹیوشن کے معاملات کو دیکھتے ہیں۔ آپ بہترین انتظامی، کاروباری و مالیاتی صلاحیتوں کے حامل پیشہ ور بینکار کے طور پر جانے جاتےہیں۔ آپ آپریشنل بینکنگ منیجمنٹ کا 39 سالوں پر محیط تجربہ رکھتے ہیں۔

جناب احمدشجاع قدوائی

Mr. Ashraf Ali Velji

جناب اشرف علی پروفیشنل اور انتہائی تجربہ کار بینکر ہیں۔ آپ معروف مالیاتی ادارے ایج بی ایف سی ایل سے بطور سی ایف او وابستہ ہیں ۔ آپ ایم بی اے بینکنگ اینڈ فائناس کی ڈگری کے حامل ہیں۔ آپ کو یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ میں بین الاقوامی سطع پر سینئر منیجمنٹ پوزیشن پر کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ آپ اپنے وسیع تجربے اور مہارتوں کے ساتھ تکافل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا حصہ ہیں۔

جناب اشرف علی ویلجی

Syed Tariq Husain

جناب سید طارق حسین تکافل پاکستان لمیٹڈ کے سابقہ سی ای او اور ایم ڈی ہیں۔ آپ تکافل پاکستان سے سن 2007 سے بطور ڈائریکٹر /چیئر مین منسلک ہیں۔ مالیاتی حلقوں خاص طور پر بینک و انشورنس انڈسٹری میں آپ سینئر پوزیشنز پر کام کرنے والے ایک تجربہ کار بینکر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ تکافل پاکستان میں آنے سے قبل آپ بانی سی ای او کی حیثیت سے امارات گلوبل اسلامک بنک (جو کہ بعد میں البرکہ بینک میں ضم ہو گیا تھا)سے منسلک تھے اسکے علاوہ آپ معروف کاروباری گروپوں Spicer and Pegler, Arthur Young Clarkson Gordon، وزارت مالیات گورنمنٹ آف اونٹاریو ، Price Waterhouse Coopers (A.F. Fergusons & Co) ، پاکستان امرجنگ ونچرز لمیٹڈ، اے این زیڈ بینک، دبئی انوسٹمنٹ گروپ، امارات انوسٹمنٹ گروپ، اور ہنر فاؤنڈیشن کے ساتھ پاکستان ، گلف، یوکے اور کینیڈا میں سینئر پوزیشنز پر کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ جناب طارق حسین نے امارات انوسٹمنٹ گروپ میں بطور سی ای او وابستگی کے دوران منطقہ خلیج خاص طور پر جی سی سی میں خوراک اور زراعت کے شعبہ میں مصروف عمل کئی معروف کمپنیوں کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ آپ کئی اعزازات اور سرٹیفیکیٹس کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ کوالیفائیڈ چارٹڈ اکاؤنٹنٹ (انگلینڈ اینڈ ویلز)ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ آپ نے یارک یونیوسٹی ٹورنٹو کینیڈا سے ایم بی اے کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔

جناب سید طارق حسین

اہمیت پیسے کی نہیں ہے، اہمیت آپ سے وابستہ لوگوں اور آپ کے طرز قیادت کی ہے۔۔۔۔۔ منیجمنٹ ٹیم

ہم اس بات کا ادراک رکھتے ہیں کہ کوئی ایک لیڈر یا چند افراد اس بات کی قدرت و طاقت نہیں رکھتے کہ وہ صرف اپنی ہی قوت و صلاحیت کے بل بوتے پر کوئی غیر معمولی کارنامہ انجام دے سکیں۔ ہمارا یقین ہے کہ کسی کامیاب ادارے کو اسکے مخصوص اہداف کے حصول کیلئے اعلی صلاحیتوں کی حامل ایک راہنما ٹیم درکار ہوتی ہے جو باہمی اتحاد، ہم آہنگی، اور تعاون کے بل بوتے پر مقاصد کے حصول کو آسان و یقینی بناتی ہے۔ ہم اپنی مضبوط منیجمنٹ ٹیم کے ساتھ جس کا ہر فرد کاروبار کیلئے اہم مختلف النوع خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتا ہے، کامیابی کے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کر پاتے ہیں ۔ ہماری ٹیم کی صلاحیتیں درج ذیل ہیں:

  • مضبوط تعلقات: یعنی ٹیم کے تمام افراد ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور گروپ کے اہم ارکان آپسی میل جول سے لطف انداز ہوتے ہیں
  • اپنے اہداف کے حصول کی غیر معمولی خواہش، قوت اور صلاحیت سے معمور
  • ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے اور ادارے کو کامیابی سے ہم کنار کرنے میں درکار مدد پہنچانے کی جبلی و موروثی قوت سے بھرپور
  • کسی بھی کامیابی کی صورت میں دوسروں کو کریڈٹ دینے پر آمادہ افراد جو کہ کریڈٹ لینے یا ذاتی تعریف کی خواہش کو ادارے کی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بننے دیتے
  • اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرنے والے تاکہ وہ بھی مستقبل میں انہی کی طرح کا طرز عمل و کارکردگی دکھا سکیں

جناب رضوان حسین

منیجنگ ڈائریکٹر و سی ای او

ایم بی اے اینڈ سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر

مفتی سجاد اشرف عثمانی

شریعہ ایڈوائزر

جناب کامران ایم حنیف

اے سی آئی آئی چارٹرڈ انشورر

ایس وی پی- آپریشن موٹر

جناب عمیر اسماعیل

بی بی اے آنرز

ایس وی پی- آپریشن نان موٹر

جناب محمد عرفان

سی ایف او

ایف سی ایم اے

مس ناہید شیراز مرچنٹ

ہیڈ لیگل، کمپلائنس و کمپنی سیکریٹری

ایل ایل ایم یونیورسٹی آف لندن

مس وردہ رحمان

ہیڈ آف انٹرنل آڈٹ

اے سی سی اے

جناب نعمان ایم زیدی

ہیڈ آف ہیومن ریسورس و ایڈمن

ایم اے ایچ آر (یو کے)، ایم سی آئی پی ڈی یوکے

ہمارے اسپانسر

ادا شدہ سرمایہ

تکافل پاکستان لمیٹڈ کی بنیاد جون 2006 میں 500ملین روپے کے منظور شدہ سرمایہ کے ساتھ کراچی میں رکھی گئی۔ کمپنی کا کل سرمایہ کمپنی میں شریک مقامی اور بین الاقوامی شرکاء کی طرف سے اداشدہ ہے۔ کمپنی جزوی طور پر پاکستان کے انتہائی معتبر ادارے ہاؤس بلڈنگ فائنانس کارپوریشن لمیٹد (اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور حکومت پاکستان کا مملوکہ ادارہ )کی ملکیت ہے۔ مزید برآں، پاکستان کے کئی سرکردہ مالیاتی ادارے و اشخاص کمپنی کےاسپانسر ہیں جو کہ کامیابی کے ساتھ 100 ملین امریکی ڈالرز حجم کے کاروبار چلانے کے حوالے سے 25 سالوں پر محیط شاندار ٹریک ریکارڈ کے حامل اور متعدد کاروباری اداروں میں شراکت دار ہیں۔

اسپانسر کا نام

سیریل نمبر اسپانسر کا نام
جناب سلیم حبیب گوڈیل 1
جناب سید رضوان حسین 2
جناب شہزاد سلیم گوڈیل 3
جناب سید سلمان حسین 4
ہاؤس بلڈنگ فائنانس کارپوریشن 5
البحیرۃ نیشنل انشورنس کمپنی یو اے ای) 6
>ستارہ کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ 7
>مال الخلیج یو اے ای 8
>ٹرسٹ سیکورٹیز اینڈ بروکریج لمیٹڈ 9

ہاؤس بلڈنگ فائنانس کارپوریشن اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور حکومت پاکستان کا مملوکہ ادارہ

ایچ بی ایف سی ایل پاکستان کا سرکردہ ہاؤس فائنانس کا ادارہ ہے۔ اب تک اس ادارے نے 456،256 رہائشی یونٹس کو فائنانس کیا ہے جس کی مالیت 47٫82 بلین روپے بنتی ہے، کامیاب وصولیاں 64 بلین روپے تک کی ہیں ۔ ادارے کا ہاؤسنگ پورٹفولیو 14٫6 بلین روپے کا ہے۔اس وقت کمپنی 77،666 آپریٹنگ اکاؤ نٹس کو 951 افسران و معاون عملے کے ساتھ چلا رہی ہے۔ یہ کمپنی پورے پاکستان بشمول آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں مصروف عمل ہے۔

البرکہ بینک (پاکستان) لمیٹڈ

موجودہ البرکہ بنک ، البرکہ اسلامک بینک پاکستان، البرکہ اسلامک بینک بحرین کے برانچ آپریشن اور امارات گلوبل اسلامک بینک کے انضمام کے نتیجہ میں وجود میں آیا ہے۔113 بلین روپے کے اثاثہ جات، 2500 پروفیشنل افراد ، اورپاکستان کے 100 سے زائد شہروں میں 185 شاخوں کے ساتھ البرکہ بینک اپنے کسٹمرز کی بینکاری کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے شریعہ سے ہم آہنگ پروڈکٹس و سروسز فراہم کر رہا ہے۔

ستارہ کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ

ستارہ کیمیکل انڈسٹریز نے اپنی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کلور-الکالی پلانٹ او ر ٹیکسٹائل مل کے ساتھ 1981 میں کیا تھا۔ کمپنی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر رجسٹر ہے۔ ستارہ کیمیکل نے کاسٹک سوڈا کی پیداوار فی یوم 30 میٹرک ٹن کے حساب سے 1985 میں شروع کی تھی۔ اور بتدریج پلانٹ کی استعداد بڑھا کر یومیہ 610 میٹرک ٹن پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔ اسکے علاوہ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے کئی طرح کی بائی پروڈکٹ فیسیلیٹیز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ مال الخلیج انوسٹمنٹ، یو اے ای ( معتبر کاروباری گروپ الراجحی کا ذیلی ادارہ) الراجحی گروپ مشرق وسطی کا سب سے بڑا کاروباری گروپ ہےجس کے تحت کئی کمپنیاں مختلف کاروباری شعبوں مثلا بینکنگ، انوسٹمنٹ، سروسز، ٹرانسپورٹیشن، ایوی ایشن، ٹورزم وغیرہ میں کام کر رہی ہیں ۔ گروپ کی مالی حیثیت کو سمجھنے کیلئے صرف اس بات کا جاننا ہی کافی ہے کہ صرف الراجحی بینک کے اثاثہ جات تقریبا 85 بلین امریکی ڈالر کے مساوی ہیں۔

مال الخلیج انوسٹمنٹ، یو اے ای - معتبر کاروباری گروپ الراجحی کا ذیلی ادارہ

۔ الراجحی گروپ مشرق وسطی کا سب سے بڑا کاروباری گروپ ہےجس کے تحت کئی کمپنیاں مختلف کاروباری شعبوں مثلا بینکنگ، انوسٹمنٹ، سروسز، ٹرانسپورٹیشن، ایوی ایشن، ٹورزم وغیرہ میں کام کر رہی ہیں ۔ گروپ کی مالی حیثیت کو سمجھنے کیلئے صرف اس بات کا جاننا ہی کافی ہے کہ صرف الراجحی بینک کے اثاثہ جات تقریبا 85 بلین امریکی ڈالر کے مساوی ہیں۔